اسلام آباد (نیوزڈیسک ) پاکستان کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری ہوگئی ہے۔ ایک دو تین دوڑ شروع ہوئی۔ مقابلہ ہے شہروں کے درمیان ، کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، پشاور اورکوئٹہ ، کون لے جائے گا بازیجیتنے والے شہر کو ملے گا مہنگا ترین ہونے کا اعزاز۔ اسلام آباد اور پشاور کے درمیان مقابلہ کافی سخت نظر آرہا ہے۔ لاہور ، کراچی اور کوئٹہ کی رفتار کچھ کم کم ہے اور نمبر ون یعنی مہنگا ترین شہرہونے کا اعزاز مل گیا ہے اسلام آباد کو۔ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔ 3 فیصد مہنگائی کی شرح میں اضافے سے دوسرے نمبر پر رہا پشاور ، تیسرا مہنگا ترین کراچی رہا جہاں مہنگائی کی شرح 2 اعشاریہ 9 فیصد رہی۔لاہور 1 اعشاریہ 6 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور آخری نمبر ہے کوئٹہ جہاں مہنگائی کی شرح میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اعداد و شمار نمبروں کے گیم تو حکومت ہی جانے مگر حقیقت کیا یہ صرف عوام ہی جانتے ہیں۔