جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ماس ٹرانسپورٹ سسٹم،خیبر پختونخوا حکومت کی تجویز وفاقی حکومت نے مسترد کر دی

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بی او آئی ٹی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی شعبہ کی شراکت سے شروع کئے جانے والے منصوبوں کے اجراءاور نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدوں کےلئے مرو جہ قوانین اور قواعد کی سختی سے پابندی کرے۔ انہوں نے بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ پشاور ویلی کے چار شہروں کے درمیان ڈبل کیرج سرکلر ریلوے سروس شروع کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں زیر زمین برق رفتار ریلوے سسٹم قائم کرنے کی پیشکش کا بھی تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔ منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کے پی۔بی او آئی ٹی کے اجلاس کی صدات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ چمکنی سے حیات آباد تک موجودہ ریلوے لائن پر ماس ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کی تجویز وفاقی حکومت نے مسترد کر دی ہے اس لئے مواصلات کے شعبے میں ان تمام تجاویز پر اپنی توانائیاں صرف نہ کی جائیں جنہیں وفاقی حکومت نے ناقابل عمل قرار دے دیا یا ان پر غور میں لیت و لعل سے کام سے کام لیا جا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزارت ریلوے کو پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کے درمیان ڈبل کیرج سرکلر ریلوے نظام قائم کرنے کےلئے صوبائی حکومت کے مجوزہ منصوبے پر آمادہ کر لیا گیا ہے اسلئے اس منصوبے پر کام تیز کر دیا جائے۔ اجلاس کے دوران دبئی انوسٹمنٹ روڈ شو کے نتائج، مالم جبہ تفریحی پراجیکٹ میں پیش رفت اور سیاحت، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں دیگر مجوزہ منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے آغاز میں رکاوٹیں دور کرنے اور ان پر کام کی رفتار تیز کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ان منصوبوں میں جنوبی اضلاع میں آئل ریفائنری کا قیام، نتھیا گلی تھیم پارک، ہنڈ، ضلع صوابی میں ٹورسٹ تفریحی پارک، ایوبیہ پارک، ناران چیئرلفٹ اور بھیڑ بکریوں اور کھجوروں کے فارم شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں کےلئے سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کر دیا گیا ہے اور ان کی بولی کا عمل بھی جلد شروع ہو گا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بورڈ کو سختی سے ہدایت کی کہ مختلف منصوبوں کےلئے نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدوں کے وقت مروجہ قواعد اور قوانین پر سختی سے عمل کرے اور اس مقصد کےلئے قانونی ماہرین کی مستقل خدمات حاصل کرے۔ انہوں نے بورڈ اور محکمہ جنگلات سے کہا کہ وہ مالم جبہ منصوبے کی اراضی کے متنازعہ حصہ کے حصول کےلئے بھی اقدامات کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…