وزیرآباد(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے، سرکاری سوال و جواب قومی زبان اردو میں ہوں وزیراعظم سمیت تمام ججز بھی قومی زبان میں حلف اٹھائیں میں اپنے فیصلے اردو میں ہی تحریر کر رہا ہوں۔میری دلی خواہش ہے کہ ملک میں عدل و انصاف کا بول بالا ہو عام سائل عدالت میں کھڑے ہو کر سکون محسوس کرے۔اعلیٰ عدلیہ کے جج عزت اور وقار سے زندہ رہیں اور اپنے عمل سے معاشرہ بلند مقام حاصل کریں عدلیہ سے وابسطہ ہر فرد کی عزت اور تکریم ہو۔وہ صدر بار اعجاز احمد پرویا کی سربراہی میں وزیرا?باد کے وکلائ کے وفد سے اظہار خیال کر رہے تھے۔ وفد میں جنرل سیکرٹری بار شیخ بلال، سابق صدور چوہدری مستنصر علی گوندل،عرفان مقبول بٹ، افتخار احمد چوہان اور ارشاد چیمہ ،علی بہادر چٹھہ، نویداسلم چیمہ، طارق امین خالد،سعید احمد جوندہ،تصدق چٹھہ،امتیاز چیمہ سمیت دیگر عہدیدران شامل تھے۔