لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں کینٹ پولیس نے دو ایسے ڈاکو گرفتار کیے ہیں جو قوت سماعت اور گویائی سے تو محروم ہیںلیکن ان میں سفاکیت بھری ہے۔ واردات کے دوران انہوں نے خواتین پر چھریاں بھی چلا ئیں۔لاہور کی غازی آباد پولیس کی حراست میں گونگے بہرے ڈاکو ابوبکراور تنویر ہاتھ سے وکٹری کا نشان نہیں بناتے بلکہ اشاروں سے معافی مانگتے ہیں اور کہنا چاہتے ہیں کہ آئندہ جرم کا نام نہیں لیں گے۔پولیس کے مطابق یہ ملزمان ا یک گھر میں وارادت کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ملزمان نے ایک بزرگ خاتون کے نہ صرف طلائی زیورات نوچ لیے بلکہ اسے چھریاں مار کرزخمی بھی کردیا۔پولیس کا کہنا ہے یہ لوگ پہلے بھی وارداتیں کرتے تھے مگر گونگے بہر ے ہونے کی وجہ سے کوئی ان پر شک نہیں کرتاتھا ، اب پکڑے گئے ہیں تو ا±ن سے تفتیش بہت مشکل تھی۔ اعتراف جرم کیلئےاسپیچ تھیراپسٹ کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں