اسلام آباد(سپشل رپورٹ)بڑے پیمانے پر کی جانے والی کرپشن کے حوالے سے آئندہ 72گھنٹوں میں صوبہ سندھ کے دو موجودہ اور ایک سابق وزیر کو گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں کی جانب سے ان سیاسی شخصیات کی جانب سے کی گئی کرپشن کے حوالے سے تمام دستاویزی ثبوت اکھٹے کرلئے گئےہیں۔ جنہیں ان کے خلاف شہادت کے طورپر عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طورپر گرفتار کئے جانے والوں میں ایک انتہائی اہم سیاسی شخصیت کے قریب سمجھے جانے والے وزراء بھی شامل ہیں۔ جن کے خلاف نیب بھی گزشتہ کئی ماہ سے تحقیقات میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے اس ضمن میں متعلقہ حلقوں سے اجازت حاصل کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاریاں آئندہ 72گھنٹوں میں کی جاسکتی ہے۔