کراچی (نیوز ڈیسک) جرائم کی روک تھام کیلئے کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر وہیکل سکیننگ اینڈ سرویلنس سسٹم نصب کر دیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق وہیکل سکیننگ اینڈ سرویلنس سسٹم کراچی میں پہلی بار نصب کیا گیاہے جس کے باعث گاڑیوں کی چیکنگ کاعمل تیز ہو گا اور ساتھ ساتھ کراچی میں غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام سمیت منشیات کو پکڑنے میں بھی مدد ملے گی۔ ترجمان رینجرز نے کہا کہ سکینگ سسٹم کی وجہ سے گاڑیوں کے ٹائرز میں بھی اگر کسی قسم کا غیر قانونی اسلحہ چھپایہ گیا ہو گا تو یہ سسٹم اسے بھی سکین کرے گا۔وہیکل سکیننگ اینڈ سرویلنس سسٹم شہربڑی شاہراہوں پر لگایا گیاہے ،رینجرز کاکہناہے کہ مین داخلی راستے سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں جس کے باعث چیکنگ کا عمل موثر نہیں ہو پاتا لیکن اس کے ذریعے ہر گاڑی چیکنگ کے بعد ہی شہر میں داخل ہو سکے جبکہ جو شہر میں داخل ہونے کے چور راستے ہیں وہاں پر سنیپ چیکنگ کے ذریعے ہی غیر قانونی اسلحہ لے جانے والی گاڑیوں کو پکڑا جا سکتاہے۔