لاہور (نیوز ڈیسک)رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے ، آصف علی زرداری کو ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر افسوس ہے ۔رانا ثناءاللہ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کیس کی تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیئے۔ ضرب عضب اور دہشگردی کیخلاف جنگ پر پورا فوکس ہونا چاہیے۔ دہشگردوں کے خاتمہ کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔ ڈاکٹر عاصم آصف علی زرداری کے قابل اعتماد ساتھی ہیں ۔