لاہور (نیوز ڈیسک)ایک سال گزرنے کے باوجود رجسٹریشن نہیں کی گئی ، پنجاب اسمبلی کے سامنے طلبا کا احتجاجی مظاہرہ ۔پاکستان ریڈ کریسنٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبا ءکا احتجاج کے باعث مال روڈپر ٹریفک کی روانی متاثر گاڑیوں کی لمبی قطارین لگ گئیں ۔ایک سال گزرنے کے باوجود رجسٹریشن نہیں کی گئی، طلباءکا موقف ۔ ٹریفک بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے دوران ایک طلباءبے ہوش ۔جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔