اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پٹیل پاڑہ میں واقع نجی اسکول میں زیر تعلیم لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ کے ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم 16 سالہ لڑکے نے اسمبلی کے دوران اپنے ساتھ زیر تعلیم لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد اسی پستول سے خود کو بھی گولی مارلی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد ان کی لاشیں والدین کے سپرد کردی گئیں۔ایس پی جمشید ٹاو¿ن پولیس اسٹیشن اخترفاروق کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول اور اس کی گولیوں کے 2 خول بھی ملے ہیں، مقتولین کی شناخت نفروز اور صبائکے نام سے ہوئی ہے۔دونوں دسویں جماعت کے طالب علم تھے اور ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔