لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے افراد ایک بار پھر دھر لیے گئے۔لاہوریوں کو سری پائے کے نام پر کچرے سے بدترین اشیا کھلائی جارہی تھیں۔ڈی جی آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز گوالمنڈی منڈی پہنچیں تو وہاں دکانوں پر انتہائی مضر صحت کیمیکلز کے ذریعے سری پائے صاف کیے جارہے تھے۔جبکہ جانور بھی ان سے خوب دعوت اڑا رہے تھے۔گرفتار مالکان کویہ بھی علم نہ تھا کہ یہ اشیا ء کتنی پرانی تھیں۔ٹیکسال گیٹ پر بھی 3ہوٹلوں کو صفائی کے ناقص انتظامات اور بدبودار قیمے وگوشت کی وجہ سے سیل کردیا گیا۔