اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا ہوا تھا لیکن نواز شریف نے بھرم نہیں رکھا۔آصف زرداری کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا ہوا تھالیکن نواز شریف نے سمجھوتے کی پاسداری نہیں کی اور سائیڈ تبدیل کر دی تاکہ اپنے آپ کو بچا سکیں۔