اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ نے میثاق جمہوریت کے نام پرمک مکاکیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کاکہناتھاکہ دونوں جماعتوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے آصف علی زرداری کے بیان کے ردعمل میں کہاکہ میثاق جمہوریت کے نام پردونوں جماعتوں نے لوٹ مارکی ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری صیح کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ نے ان کے ساتھ معاہدے کی پاسداری نہیں کی ۔اس سے قبل تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاتھاکہ ن لیگ الیکشن سے فرارحاصل کرناچاہتی ہے لیکن ہماری جماعت ن لیگ کوبھاگنے نہیں دے گی ۔