لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف لندن میں میڈیکل چیک اپ کے مصروفیات کے باوجود گزشتہ تین روزسے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور ضروری احکامات جاری کررہے ہیں۔وزیراعلی محمد شہباز شریف نے لند ن پہنچنے کے فورا بعد ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے سیف سٹی پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی نے ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے پنجاب میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے سول سیکرٹریٹ میں اعلی سطح اجلاس سے خطاب کیا۔وزیراعلی محمد شہباز شریف کی لند ن میں بھی ملاقاتیں اوراجلاس جاری ہیں۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنوں سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے بھی ملاقات کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں