کراچی(نیوزڈیسک)ڈاکٹر عاصم حسین اور سوئی سدرن کے حراست میں لیے گئے افسران سے تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے،ادارے میں ڈیڑھ ہزار غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی کے حراست میں لیے گئے افسران نے انکشاف کیا کہ سوئی گیس میں تمام بھرتیاں ڈاکٹر عاصم حسین کی سفارش پر کی جاتی تھیں اور ان کے دور وزارت میں سوئی گیس سدرن کمپنی میں ڈیڑھ ہزار کے قریب بھرتیاں کی گئیں۔۔ یہ تمام بھرتیاں تعلیمی معیار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کی گئیں اس کے علاوہ ڈاکٹر عاصم کے احکامات پر کمرشل گیس کنکشن بھی دیئے جاتے تھے