اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی سوچ سے عاری ہیں.الیکشن کمیشن کے ممبران کے انفرادی استعفوں سے کمیشن کی کارکردگی پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔ ایک انٹرویومیں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے انفرادی استعفوں سے کمیشن کی کارکر دگی پرکوئی اثرنہیں پڑےگا موجودہ کمیشن میں ریٹارڈ ججزہی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ تاہم بہترین انتظامی تجربہ رکھنے والے اشخاص کولانے کیلئے دھرنے نہیں بلکہ آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان نے ممبران کو ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں جانا پڑیگا جو واحد آئینی طریقہ کارہے۔ عمران خان سیاسی سوچ سے عاری ہیں وہ پہلے دھرنے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے پھردوسرا دھرنا دیں۔