کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے اتحاد ٹاو ¿ن میں کاﺅنٹرٹیرازم ڈپارٹمنٹ پولیس کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دومبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔سندھ حکومت نے مقابلے میںمارے گئے دہشت گروں کے سروں کی قیمت لاکھوں روپے مقرر کررکھی تھی۔انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کوحساس اداروں جانب سے نادرن بائی پاس پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ، جس پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے شیرمحمدگروپ سے تھا۔دونوں ملزمان محمدخان کالونی کے کمانڈر تھے۔دہشت گردوں کی شناخت ساجد اور ظفر کے ناموں سے ہوئی ہے۔سندھ حکومت نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ساجد کے سر کی قیمت 10لاکھ جبکہ ظفر کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقررکر رکھی تھی۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد 12پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد قتل ،اقدام قتل،بھتہ خوری ،اغواءبرائے تاوان سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔