جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

الطاف حسین کے خلاف بڑا فیصلہ آہی گیا

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقاریر کی لائیو کوریج پر تاحکم ثانی پابندی عائد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے الطاف حسین کی پاکستانی شہریت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل اور پیمرا کے ذمہ دار افسر کو معاونت کے لئے طلب کر لیاگیا۔گزشتہ روز لاہو رہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس مظہر اقبال سدھو اور جسٹس ارم سجاد گل پر مشتمل فل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار آفتاب ورک ایڈووکیٹ ، عبداللہ ملک اور مقصود اعوان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے دیگر مرکزی رہنما میڈیا پر آ کر پاک فوج،رینجرز اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف مسلسل بیان بازی کر رہے ہیں، الطاف حسین نے 15مارچ ، 29اپریل اور 12جولائی کو اپنی تقاریر کے دوران ریاست اور فوج مخالف عناصر کی حمایت میں بیانات دیئے، آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت ہر شہری ملک سے وفاداری کا پابند ہے ، الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کی بیان بازی ملکی سالمیت،وقار اور حب الوطنی کے تقاضوں اور آئین کے آرٹیکل 245,244,243 اور 63,62 کے خلاف ہے۔ درخوست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین اور انکے ساتھیوں کی میڈیا پر تقریریں نشر ہونے سے بیرون ملک پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہو رہا ہے لہٰذا وفاقی حکومت کو الطاف حسین ،فاروق ستار،بابر غوری،وسیم اختر،ندیم نصرت،عتیق الرحمن،ارشاد ظفیر اور خالد مقبول صدیقی سمیت سنٹرل ایم کیو ایم آفس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کا حکم اور غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ پیمرا کو ایم کیو ایم کے رہنماﺅںکی تقاریر نشر نہ کرنے کاپابند بنایا جائے۔ انہوں نے مزید استدعا کی کہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62,63 کے تحت کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔وکلا کے دلائل سننے کے بعدبنچ نے الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ۔فاضل عدالت نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات ستمبر کو شق وار جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل اور پیمرا کے ذمہ دار افسر کو بھی آئندہ سماعت پر معاونت کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…