اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءشیریں مزاری نے آصف علی زرداری کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آصف زرداری نے الیکشن 2013کوآراوزکاالیکشن کہاتھا۔ایک نجی ٹی کے مطابق شیریں مزاری نے کہاکہ آصف زرداری نے کہاتھاکہ اگرمجھے ایسے آراومل جائیں تومیں صدارت کاالیکشن دوبارہ لڑوں ۔ شیریں مزاری نے آصف علی زرداری سے مطالبہ کیاکہ انہوں نے اپنے بیان میں کہاتھاکہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کوبیرونی امدادحاصل تھی اوراب وہ قوم کوبتائیں کہ وہ بیرونی امداد کون سی تھی ؟ ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ الیکشن سے فرارچاہتی ہے لیکن ہم اس کوفرارنہیں ہونے دینگے ۔جبکہ تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیرترین نے کہاکہ آپریشن صرف سندھ میں ہورہاہے اورپیپلزپارٹی کے افراد کوہی پکڑاجارہاہے جس کی وجہ سے آصف علی زرداری نے کسی دباﺅ کے تحت ہی بیان دیاہوگا۔۔