اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے ستمبر میں اجلاس طلب نہ کرنے پر غورکیا جا رھا ہے۔عہدہ خالی ہونے پر نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس کے ٹائم فریم نہ ہونے کے سقم سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔طویل تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کیا جائے گا۔ سابق اسپیکر سردار ایاز صادق کے حلقہ این اے 122 میں 11اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہو چکے ہونگے۔اس عرصہ میں عدالتی فیصلہ کے آنے کے بھی امکانات ہونگے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بڑی تعداد سردار ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر دیکھنے کی متمنی ہے۔اسی اختلاف رائے کی وجہ سے حکومت تاحال نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کے ٹائم فریم سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ کر سکی ہے اپوزیشن اس معاملے میں کوئی پیشرفت کر سکتی ہے۔ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں حکمران جماعت میں سردار ایاز صادق کی حامی شخصیات نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ نئے اسپیکر کے حوالے سے کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ضمنی انتخابات کا انتظار کر لیں۔عدالت عظمیٰ کوبھی متعلقہ آئینی درخواست دائر ہونے پر سماعت جلد نمٹانے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق اب قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر کو ہوگا جو 12 نومبر تک جاری رہے گا۔ستمبر میں اسمبلی کا کوئی اجلاس طے نہیں کیا گیا ہے