کراچی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف فنانس افسر امین راجپوت اور مختار حسین کو 90 دن کے لئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔رینجرز نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف فنانس افسر امین راجپوت اور مختار حسین کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ رینجرز کے لا افسر نے عدالت سے ملزمان سے تفتیش کے لئے ریمانڈ کی درخواست کی۔امین راجپوت کو ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی تفتیش کرنی ہے۔ ملزم مختار حسین کو فیصل مسرور صدیقی اور مجیب اللہ صدیقی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ملزم گلشن اقبال میں چائنہ کٹنگ میں ملوث ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 90 دن کے لئے رینجرز کے حوالے کر دیا۔ عدلت نے امین راجپوت کے اہل خانہ کی درخواست ملنے کی اجازت دے دی۔