لاہور( این این آئی)حکمران جماعت دو بڑی اپوزیشن جماعتوںپی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی طرف سے کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت سے خالی ہونےوالی نشست پر امیدوار نہ لانے کے اعلان کے بعد پی پی 16 کے حوالے سے اطمینان رکھے ہوئے ہے ۔پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے خود کش دھماکے میں کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد انکی عظیم قربانی کے اعتراف میں پی پی 16سے امیدوار نہ لانے کا اعلان کیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی اسی طرح کا اظہار سامنے آیا تھا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پی پی 16کے لئے 6اکتوبر کو ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) مذکورہ حلقے کے حوالے سے فکر مند نہیں اور اطمینان رکھے ہوئے ہیں۔