پشاور(نیوزڈیسک) پشاور شہر کی حالت بدلنے کے دعویدار نومنتخب ناظم ارباب عاصم خان کو شاید جیب ک±تروں نے بھی خوش آمدید کہا کیونکہ کارکنوں کے ہجوم میں ناظم صاحب کی جیب کاٹ دی گئی۔ ضلعی ناظم ارباب عاصم خان کے پرس میں اے ٹی ایم کارڈز اور شناختی کارڈ سمیت 70 ہزار روپے پڑے تھے۔ نومنتخب ضلعی ناظم ارباب عاصم کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ہجوم میں وہ کارکنوں سے مل رہے تھے کہ اس وقت جیب کترون نے جیب کاٹ لی۔ انہوں نے جیب کتروں اپیل کی کہ وہ ان کا ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ واپس کر دیں تو مہربانی ہوگی۔