کراچی (نیوزڈیسک)رشید گوڈیل کے بارے میں بڑی خبر آگئی،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے جبکہ ، ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل کے اہل خانہ نے بیرون ملک علاج کیلئے کہا تو اس کا جائزہ لیا جائیگا۔ترجمان انجم رضوی کے مطابق کراچی کے لیاقت نیشنل ہسپتال میں زیر علاج رشید گوڈیل کی صحت مزید بہتر ہو گئی ، ہسپتال کے ترجمان انجم رضوی کے مطابق رشید گوڈیل ہلکی غذا لے رہے ہیں اور وہ کسی سہارے کے بغیر ہلکی واک بھی کر رہے ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کے اہلخانہ نے بیرون ملک علاج کیلئے کہا تو ڈاکٹروں کا بورڈ اس کا جائزہ لے گا ، ہسپتال میں رشید گوڈیل کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں