پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے نوازحکومت نے پھر بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان ایک بلین ڈالر کا یورو بانڈ جلد جاری کرے گا جس کے لئے فنانشنل ایڈوائزر کا تقرر جلد کیا جا رہا ہے۔ فنانشنل ایڈوائزر کے طور پر سٹی بینک ڈوئچے بینک اور سٹینڈرڈ چارٹر بینک نے اپنی پیشکشیں جمع کرادی ہیں۔ اس ضمن میںوزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند ہفتوں میں فنانشل ایڈوائزر کا تقرر کر دیا جائے گا اور بانڈ کے اجرا کا روڈ میپ تیار کرکے روڈ شوز کئے جائیں گے۔ بانڈ کے اجرا کا مقصد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانا ہے۔ اس وقت ملک کے زرمبادلہ تقریبا 19 بلین ڈالر ہیں جبکہ حکومت نے موجودہ کیلنڈر سال کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر کو21 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ حکومت اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے سرمایہ کی یورو مارکیٹ سے ایک بلین ڈالر حاصل کرے گی جبکہ باقی زرمبادلہ کے حصول کے لئے نجکاری پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کیری لوگر بل اور آئی ایم ایف کی اقساط سے بھی مدد ملے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد سے اب تک دوبار بانڈ جاری کر چکی ہے۔ حکومت نے اپریل 2014 میں ایک بلین ڈالر کا یورو بانڈ جاری کیا تھا۔ حکومت نے بجٹ دستاویزات میں رواں مالی سال کے لئے 9بلین ڈالر کی غیر ملکی اعانت کا تخمینہ لگا رکھا ہے۔ یورو بانڈ کا اجرا بھی اس کا حصہ ہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…