لاہور(نیوزڈیسک )برطانےہ مےں سابق ہائی کمشنر شمس واجد الحسن کی جانب سے قادےانےوں کے حق میںبیان دینے پر لاہور ہائی کورٹ بار کی انسانی حقوق کمےٹی کے شرےک چےئرمےن صاحبزادہ مےاں محمدا شرف عاصمی اےڈووکےٹ نے شمس واجد الحسن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔ نوٹس میںان سے وضاحت مانگی گئی ہے کہ آپ دو ہفتے کے اندر اندر اپنے قادےانی نواز بےان کی وضاحت فرمائےں کےونکہ آئےن پاکستان اوراسلام کی رو سے نبی پاک ﷺ کو آخری نبی نہ مانے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔اشرف عاصمی اےڈووکےٹ نے قانونی نوٹس مےں اس امر کی وضاحت مانگی ہے کہ وہ اپنے بےان کی وڈےو بھی بھےجےں۔ اگر انہوں نے اےسا نہ کےا تو ان کے خلاف کرےمنل کاروائی کے لےے عدلےہ سے رجوع کےا جائے گا۔اور وزارت داخلہ و خارجہ کے ذرےعے انہیںملک مےں لاےا جائے گا۔