لاہور(نیوزڈیسک)ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری ،پیپلزپارٹی نے موقف تبدیل کرلیا،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر کسی پر بھی الزام ہے اور اداروں کے پاس اس کے حوالے سے ثبوت ہیں تو اس سے ضرور پوچھ گچھ ہونی چاہیے لیکن اس کے لئے جو طریق کار ہے وہی اختیار کیا جانا چاہیے ۔ جوابدہی سے کبھی بھی راہ فرار اختیار نہیں کی ،ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کےلئے جو طریقہ اختیار کیا گیا اس پر اعتراض ہے اور اس کاپارٹی نے بر ملا اظہار کیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی جوابدہی سے نہیں بھاگی ۔ انہوں نے کہا کہ سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے اور جو تاثر ابھر رہا ہے اس کے بارے میں بھی ضرور سوچنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک مہذب سیاسی جماعت ہے اور سارے معاملات کے حوالے سے یقینا مرکزی حکومت سے بات کی گئی ہو گی ۔