پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کی ڈاکٹر عاصم حسین کی حمایت میں تمام کوششوں پر پانی پھر گیا،معاملہ بہت بڑا نکلا

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کی ڈاکٹر عاصم حسین کی حمایت کی تمام کوششوں پر پانی پھر گیا،معاملہ بہت بڑا نکلا،مزیدگرفتاریاں،مزید انکشافات،عوام حیرت زدہ،سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اورسابق وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے اپنی کرپشن کے راز اگل دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے اعتراف کے بعد ان کے خلاف سات سے زائد ریفرنسز نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ ضیا الدین اسپتال کلفٹن پر چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والا مینٹیننس انچارج محفوظ کرپشن سمیت دیگر اہم دستاویزات کی منتقلی کرتے پکڑا گیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر محفوظ کو گرفتار کر کے ڈاکٹر عاصم حسین کی کرپشن سے متعلق اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محفوظ کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔دوسری جانب شعیب وارثی کے بارے پتہ چلا ہے کہ انہوں نے سرکاری ریکارڈ میں ڈاکٹر عاصم کی ملی بھگت سے اپنی عمر چار برس کم کرائی، عمر کم ہونے کے بعد شعیب وارثی نے ایس ایس جی سی میں ترقی حاصل کر کے صرف تنخواہ کی مد میں پندرہ کروڑ روپے بٹورے جبکہ شعیب وارثی سمیت دیگر گرفتار افسر ڈاکٹرعاصم حسین کی ہدایت پر گیس کے غیرقانونی کنکشن فراہم کرنے میں ملوث رہے ہیں۔کرپشن کی اس غضب کہانی پر عوام حیرت زدہ ہوگئے صرف چار سال میں تنخواہکی مد میں پندرہ کروڑکی وصولی، ڈاکٹر عاصم کے مزید اعترافات کی وجہ سے پیپلزپارٹی جو ان کی مسلسل حمایت کررہی تھی اب بیک فٹ پر آگئی ہے اور اسے اپنی پالیسی پر غور کرنا پڑ گیاہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…