راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان سے افغان انٹیلی جنس کے دو اہلکاروں سمیت پانچ غیر ملکی گرفتار کئے گئے ہیں جن کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط تھے ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر چک بیلی خان میں آپریشن کیا جس کے دور ان پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا تاکہ ملزم بھاگ نہ سکے سکیورٹی اداروں نے کارروائی کے دور ان دو افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں سمیت پانچ افر اد کو حراست میں لیکر تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اطلاعات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اہم دستاویزات اور مواصلاتی آلات ملے ہیں جن کے ذریعے وہ بھارت کی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں تھے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔