کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے وکیل سید امیر حیدر شاہ کو جمعہ کی شام کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔سید امیر حیدر شاہ ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف وکلاء نے سٹی کورٹ میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء نے سٹی کورٹ میں داخلی راستوں پر تالے ڈال دئیے ، جس کے باعث کوئی بھی سائل یا پیشی پر آنے والے افراد کورٹ میں داخل نہ ہو سکے۔بعد سٹی کورٹ کے احاطے میں ہی امیرحیدر شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔دھرنے کے دوران رینجرز حکام کی جانب سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کو مذاکرات کی دعوت دی گئی، جس کے بعد کراچی بار کے 6 رکنی وفد نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی۔وکلاء کا وفد کی قیادت کراچی بار کونسل کے صدر نعیم قریشی کر رہے تھے۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق میجر جنرل بلال اکبر نے وکلاءکو قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دھانی کروائی۔