اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خان جوکہ ان دنوں نوازحکومت کے لئے زمین تنگ کئے ہوئے ہیں وہیں اس کے برعکس عمران خان کی اہلیہ کے بیٹے ساحرالرحمان اپنی والدہ کے لئے درد سرہیں ۔گزشتہ دنوں میں ان کے کئے گئے ٹویٹس پرپارٹی رہنماﺅں اورکارکنوں نے شدیدررعمل دیاجس کے بعد ساحرنے اپنے ٹوئیٹس پران سے بلواسطہ طورپرمعذرت کی ۔اب ایک بارپھرساحرالرحمان نے ایک مشہوراینکرپرسن مبشرلقمان کے بارے میں ٹوئیٹ کیے ہیں ۔ساحراپنے ٹوئیٹ میں لکھتے ہیں کہ مجھے حقیقی طورپرحیرت ہوئی ہے جبکہ نام نہاد دانشوروں نے بغیرکسی ثبوت کے میرے بارے میں خبریں اپنے بلاگزپرکی ہیں ۔ صحافیوں سے توڑی سی معذرت کے ساتھ کہناچاہتاہوں کہ مجھ دکھ ہواکہ میں مبشرلقمان کوکچھ باعزت اورمستند صحافی سمجھتاتھالیکن حقیقت میں وہ(مبشرلقمان )اس کے برعکس ہیں .واضح رہے کہ ریحام خان کے سابق شوہرڈاکٹررحمان خان نے ایک امریکی روزنامے ڈیلی میل کوانٹرویودیتے ہوئے کہاتھاکہ ریحام خان نے مجھے استعمال کیااورپھرٹشوپیپرکی طرح ٹوائلٹ میں پھینک دیاتاکہ اس (ریحام خان )کاامیج خراب نہ ہولیکن آج ہفتہ کے روز اس نے ریحام خان کے بارے میں تمام ثبوت اپنے ٹوئیٹرپرڈال دیئے ہیں جن کوپاکستان سے تعلق رکھنے والے اینکرپرسن مبشرلقمان نے ری ٹوئیٹرکیاجس پرریحام خان کے بیٹے ساحرنے مبشرلقمان کے بارے میں ٹوئیٹ کیا۔