پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوامیں 45ہزارکے قریب منتخب بلدیاتی نمائندﺅں نے حلف اٹھالیا آج اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیاہے ، ضلع پشاورمیں 4ہزار7 سومنتخب نمائندﺅں نے حلف اٹھایا جبکہ کل ناظمین اورنائب ناظمین کے نتخابات عمل میں لائے جائینگے۔30 مئی کوخیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 45ہزارعوامی نمائندے منتخب ہوئے،جن سے آج عہدوں کاحلف لیاجائیگا،پشاورمیں حلف لینے والے ان منتخب نمائندوں کی تعداد4ہزار7 سوہے۔ضلع وٹاون وتحصیل کونسلز کے ناظمین ونائب ناظمین کے انتخابات اتوارکیروزہونگے۔بلدیاتی نمائندوں کی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اختیارات کی نچلی سطح پرتقسیم کے اصل مرحلے کاآغازہوگا،خیبرپختونخوامیں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پرنمائندیمنتخب ہوئے ہیں اورماضی کے برعکس ان کے اختیارات میں اضافے سے ان میں جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ خیبر پختونخواکے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف 9اضلاع جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن،جمعیت علما اسلام اورعوامی نیشنل پارٹی4،4،جماعت اسلامی 2اورپاکستان پیپلزپارٹی ایک ضلع میں اپنے ناظمین لانے کی پوزیشن میں ہیں