اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے انتخابی چیلنج نے عمران خان کی فرار کی سازشی سیاست کو بے نقاب کردیا ہے،(ن ) لیگ نے دو حلقوں میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ،پرویزرشید نے کہاہے کہ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم بن چکے ہیں اورعمران خان بمشکل سے ایک مرتبہ ایم این اے بنے ہیں ۔عمرا ن خان کے الزامات کاجواب دیتے ہوئے پرویزرشید نے کہاکہ خان صاحب حیثیت دیکھ کرلوگوں کوچیلنج کیاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ضمنی الیکشن میں بھاگ گئے ہیں ۔پرویزرشید نے کہاکہ نوازشریف کوچیلنج کرکے حلقے میں دوسراامیدوارنامزد کرکے عمران خان فرارہوگئے ہیں لیکن عوام ان کوفرار نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان فرارہونے کی عادت ہے ۔پرویزرشید نے کہاکہ نوازشریف کے سپاہی سے عمران خان ہارچکے ہیں اوراب کیسے نوازشریف کوچیلنج کررہے ہیں ۔