اسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ایک بار پھر فوج کو سرحد پر بھیجے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ کرپشن کے خلاف کارروائی کےلئے ملک میں اور بھی ادارے موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ کرپشن کی آڑمیں کسی کو دہشتگرد بنا کر نہ پیش کیا جائے ¾آپس میں ہی لڑتے رہے تو دشمن کا مقابلہ کیسے کریں گے ۔