کراچی (این این آئی) پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان ترقی نہیں چاہتے ,بھارت کے ساتھ کشیدگی کے حوالہ سے پاکستان کی تشویش جائز ہے ,پاکستان کا مستقبل تابناک ہے, پاک چین اقتصادی راہ داری سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا ,پاک افغان سیکیورٹی معاملات میں بہتری کےلئے دیرپا منصوبہ بندی درکارہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں ون بیلٹ ون روڈ کے عنوان سے تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے حوالہ سے پاکستان کی تشویش جائز ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ اس ملک کے لئے پر امید اور اس کا تابناک مستقبل دیکھ رہے ہیں،پاک چین اقتصادی راہ داری ناصرف پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گا بلکہ اس سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔کیمرون منٹر نے کہاکہ جرنیلوں کو جنگ سے اور سفارت کاروں کو سفارتی میدان میں دلچسپی ہوتی ہے، دنیا میں پاکستان کے غیرمستحکم ہونے سے متعلق ڈرایا جاتا ہے، جب وہ پاکستان میں سفارت کار تھے تو روزانہ کئی گھنٹے سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کرتے تھے۔پاک بھارت کشیدگی سے متعلق انہوںنے کہا کہ امریکہ دونوں ملکوں کو قریب لا سکتا ہے مگر انہیں اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے , تمام مسائل کو مل کر حل کر نے کی ضرورت ہے۔میں صرف پاکستان کےلئے نہیں خطے کی بہتری کےلئے بات کرتے ہیں، ہمارا کام فریقین کو قریب لانا ہے مگر مسائل کا حل فریقین کو ہی نکالنا ہوگا۔پاک افغان تعلقات پر کیمرون منٹر نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اتارچڑھاو¿ کی کئی وجوہات ہیں، پاک افغان سیکیورٹی معاملات میں بہتری کے لیے دیرپا منصوبہ بندی درکارہے، پاکستان اورافغانستان کے تعلقات میں اب بھی بہتری کی گنجائش ہے سربراہان کو اس پر بات کرنی چاہیے انہوںنے کہاکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ ایسی شخصیات ہیں جو نہیں چاہتیں کہ ملک کے حالات بدلیں۔