ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

سرگودھا: کھیتی باڑی کرنے والے طالبعلم کی بی اے میں پہلی پوزیشن

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کھیتی باڑی کرنے والے طالبعلم کی بی اے میں پہلی پوزیشن، فروٹ کی ریڑھی لگانے والا بی ایس سی میں تیسرے نمبر پر رہا۔تفصیلات کے مطابق کھیتی باڑی کرنے والے سرگودھا کے طالبعلم جاوید اقبال نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے تحت بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ والد کے ساتھ فروٹ کی ریڑھی لگانے والے زبیر علی نے بی ایس سی کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ طالبعلم جاوید اقبال کا تعلق گورنمنٹ ڈگری کالج نورپور تھل خوشاب سے ہے۔ جاوید اقبال نے 619 نمبر حاصل کئے۔ جاوید اقبال نے بتایا کہ اس کے والد فوت ہوچکے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے کھیتی باڑی کرتا ہے اور شام کو تعلیم پر توجہ دیتا ہے۔ علاوہ ازیں بی ایس سی میں تیسری پوزیشن حاصل کر نے والا زبیر علی جو نامساعد حالات میں بھی محنت کرکے بازی لے گیا زبیر علی اپنے والد کے ساتھ پھل کی ریڑھی لگاتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اسکے والدین کی لگن اور دعاﺅں کا نتیجہ ہے اور وہ آگے بھی اپنی تعلیم جاری رکھے گا اور اپنے والدین اور اپنے شہر کا نام روشن کرے گا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…