ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

شیر شاہ مارکیٹ فیکٹری میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ، تین شدید زخمی

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں فیکٹری کے اندر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ، تین شدید زخمی ، نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع ابتدائی طور پر بتا یا ہے کہ فیکٹری میں بوائلر بنانے کا کام کیا جاتا تھا جہاں بوائلر پھٹنے سے 4مزدور شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا ، باقی تین مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس کی ابتدائی رپورٹ غلط ثابت ہوئی ہے دھماکہ فیکٹری کے باہر رکھے سامان میں رکھے ممکنہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باہر رکھے سامان کو مزدور اٹھا رہے تھے کہ وہاں دھماکہ ہوگیا ،ذرائع کے مطابق فیکٹری کے ایک طرف گودام جبکہ دوسری طرف بوائلر کا کام کی جاتا ہے ، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں فورا پہنچ کر کاروائیوں میں مصروف ہیں ،فیکٹری ملازمین کی طرف سے مالکان کوفوراً واقعے سے آگا کیا ہے جس کے بعد وہ وہاں پہنچے ہیں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور فیکٹری کو مکمل طور پر ملازمین سے خالی کروادیا گیا ہے ، بم ڈسپوزل سکواڈ فیکٹری کے ارگرد کے علاقے کو چیک کررہاہے



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…