ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

میرے بچے حقائق سے واقف نہیں، ان کے ذہنوں میں زہر بھر دیا گیا ، ڈاکٹر رحمٰن

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمن نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی سابقہ بیوی کو سپورٹ کیا اور اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں بھیجا۔ ایک بیان میں ڈاکٹر رحمن نے کہا کہ ان کے تین بچے ہیں جوکہ نوعمری میں ہیں اور اپنی ماں کے ہمراہ رہتے ہیں۔ وہ حقائق سے بے خبر ہیں اور ان میں زہر بھر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز نے ان ریمارکس کا اظہار اپنے بیٹے ساحر کی جانب سے یہ الزام عائد کیے جانے کے بعد کیا کہ ڈاکٹر اعجاز نے ان کی ماں سے علیحدگی کے بعد ان کے اخراجات کی ادائیگی نہیں کی۔ تاہم ڈاکٹر اعجاز نے جو پیپرز جاری کیے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں داخل کرایا تھا اور ایک سرکاری ادارہ ”چائلڈ سپورٹ ایجنسی“ کے ذریعے باقاعدگی کے ساتھ ان کی دیکھ بھال کے اخراجات کی ادائیگی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں سے معذرت خواہ ہوں، کیونکہ وہ حقائق سے بے خبر ہیں اور ان کے دلوں میں میرے خلاف زہر بھر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز رحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے بچوں کو ابتدا سے ہی پرائیویٹ سکولوں میں بھیجنے کی بجائے گھر پر رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سابقہ بیوی کو پرتعیش زندگی فراہم کرنے کے ساتھ پانچوں براعظموں میں پرتعیش سفر کی سہولیات بھی دیں۔ ڈاکٹر رحمن نے دعویٰ کیا کہ ان کی سابقہ بیوی ایک سابق کرکٹ سٹار سے شادی کے بعد چند دن قبل گھر کا فرنیچر بھی بنی گالہ لے گئیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر رحمن نے حال ہی میں ایک انگلش اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ انہیں ٹوائلٹ پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیا گیا ہے۔ اپنی دوسری شادی کے فوری بعد ریحام کی گھریلو تشدد کے دعوﺅں پر اپنے سابق شوہر سے لفظوں کی تلخ جنگ چھڑ گئی تھی۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ و ہ54سالہ ماہر نفسیات سے شادی کے دوران گھریلو تشدد کی شکار رہی، جس سے اس کے تین بچے ہیں۔ ڈاکٹر رحمن اور ریحام خان2006ء میں طلاق سے قبل15سال اکٹھے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…