جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

حساس ادارے کی کارروائی، سندھ کی حکمران جماعت کے رہنما کافرنٹ مین گرفتار

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حساس ادارے کے اہلکاروں نے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ کی حکمران جماعت کے رہنماءکافرنٹ مین اور کے ایم سی کے سابق افسر حضور بخش کلہوڑکواسکی رہائش گاہ سے حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، حراست میں لیے جانے والے کے ایم سی کے افسر پر کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور زمینوں پر قبضے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے جمعہ کی صبح سات بجے کے قریب کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی کے سابق افسر حضور بخش کلہوڑ کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حضور بخش کلہوڑ نوئے کی دہائی میںآکٹرائےڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ریٹائر ہوا تھا ، حضور بخش کلہوڑ اس وقت اربوں روپے کی زمینوںکا مالک بتایا جاتاہیں ، انکی غیر قانونی طریقے سے بنائی جانے والی ملکیت میں سپرہائی وے اور سی ویو دو دریا پر قائم الحبیب ریسٹورینٹ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حضور بخش کلہوڑ کے پاس ڈیفنس، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6، گلشن اقبال، گلستان جوہر ، قائد اعظم مزار کے پاس 10 سے زائد بنگلے ہیں جن میں سے اکثر قبضے کے ہیں ، حضور بخش کلہوڑ پر شہر کے مختلف علاقوں میں 5 سے زائد غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس بھی چلانے کا الزام ہے۔ ملزم کےپر سپر ہائی وے، گلستان جوہر اسکیم 33 ، ملیر اور گڈاپ میں پولیس کی مدد سے ہزاروں ایکٹر زمین پر قبضہ کرنے کا بھی الزام ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار حضور بخش کلہوڑ سید خورشید شاہ کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اور تمام غیر قانونی کاموں میں سندھ کی حکمراں جماعت کے رہنماخورشید شاہ کی بھرپور مدد اور حمایت لیتارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حضور بخش کلہوڑ نے ڈیفنس میں ایک بنگلہ صرف پولیس کے اعلیٰ افسران، سرکاری ملازمین، سیا ستدانوں اور صحافیوں کی خدمت کے لیے بنا رکھا تھا جہاں رات بھر محفلیں منائیں جاتی تھیں ،ملزم پر زمینوں کے ریکارڈ میں گھپلوں اور چائنا کٹنگ میں ملوث ہونے کے ساتھ الزامات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم ماضی میں بھی نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…