اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب میجر (ر) سید برہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی بڑی مچھلیوں پر جلد ہاتھ ڈالا جائے گا ، اب بڑے کرپٹ مگر مچھوں کو پکڑنے کیلئے نیب بھی تیار ہے ، نیب نے اب تک جعلسازوں سے25 ارب روپے وصول کرکے متاثرین کو ادا کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور اسٹاک ایکسچینج کے سابق صدر نوشیر ایف دستور کے فراڈ کیس میں 200 متاثرین کو تقریباً 27 ملین روپے کے چیکوں کی واپسی کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔