اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کرانے کے لئے سیاسی جماعتوں کے پاس آج آخری دن ہے تاہم تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت 267 جماعتوں نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کے پاس اپنے گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے لیکن اب تک 307 میں سے صرف 40 سیاسی جماعتوں نے اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں، جن سیاسی جماعتوں نے اپنے گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں ان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی، جے یو آئی (ف) اور اے این پی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، فنکشنل لیگ اور مسلم لیگ (ق) سمیت 267 سیاسی جماعتوں نے گوشوارے تاحال جمع نہیں کرائے ہیں۔ جو جماعتیں آج شام تک اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گی ان کو نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔