اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہورمیں جلسہ منسوخ کردیاجس کی تصدیق پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کردی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایس پی سیکیورٹی لاہورنے عمرا ن خان کومطلع کیاکہ تحریک انصاف کے جلسہ کے موقع پردہشتگردی کاخدشہ ہے اورپولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے عمران خان کواپنی نقل وحرکت بھی محدود کرنے کی بھی ہدایت کی ہے کہ ان کی جان کودہشتگردو ںسے خطرہ ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کی خوشی میں آج ( ہفتہ ) کو جشن فتح منانے کااعلان کیاتھا ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دیگر قائدین کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری دیناتھا اور بعدازاںکارکنوںسے خطاب کرناتھا ،،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی اس جشن کی تقریب میں شریک ہوناتھا۔