لاہور(نیوزڈیسک) لاہور میں ایک دو نہیں، پورے پندرہ سو پولیس اہل کاروں کی تنخواہوں کے لالے پڑگئے، تین مہینوں کی تین پہلی تاریخیں گزر گئیں، تنخواہ نہ آسکی،چولہے ٹھنڈے پڑگئے،نوبت فاقوں تک آ پہنچی۔ موسم کی شدت ہو یا جو بھی حالات ، ناکوں اور حساس عمارتوں کے باہر ڈیوٹی کیلئے ہر وقت تیار ان 15 سو اہلکاروں کو 3،3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں ، ان ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی۔ تنخواہوں سے محروم زیادہ تر اہلکار پولیس دفاتر کی حفاظت پر مامور ہیں ، بل ادا نہ کرنے پر کئی اہلکاروں کو گھروں کی بجلی کٹنے کا دھڑکا۔ دوسری جانب انتظامیہ کے پاس بھی تنخواہیں نہ دینے کا جواز موجود ،ایس ایس پی پنجاب کانسٹیبلری محمود الحسن گیلانی کہتے ہیں کہ ان اہلکاروں کے لاسٹ پے سرٹیفکیٹ ابھی نہیں آئے،جونہی آئے تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی