لاہور(نیوزڈیسک)دہشتگردوں نے سیاستدانوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ،پانچ دہشتگرد پنجاب اسمبلی میں داخل ہو کر سیاستدانوں کویر غمال بنا سکتے ہیں ،وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ایک نجی ٹی وی نے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوںنے سیاستدانوںکو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور پانچ دہشتگرد پنجاب اسمبلی میں داخل ہو کر سیاستدانوں کو یر غمال بنا سکتے ہیں۔حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ انٹیلی ایجنس کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں پولیس ، سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی سمیت تمام خفیہ اداروں کے نمائندے شامل ہوئے ۔اجلاس کی صدارت ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر محمد عثمان نے کی جس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ۔