کراچی (نیوزڈیسک) رینجرز نے ایم کیو ایم کے ایک اور اہم رہنما کو گرفتارکرلیا،رینجرز نے کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج فرحان ہاشمی کو گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے متحدہ سیکٹر انچارج کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔