کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم کو علاج کے لئے لندن سے امریکا لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امین فہیم کی صحت میں بہتری نہیں آسکی ہے اور وہ علیل ہیں۔ اس لئے بہتر علاج کی غرض سے انہیں لندن سے امریکہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے پی پی پی رہنما امین فہیم اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں