لاہور(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے بھارت کو پاک چین اقتصادی کوریڈور منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا۔ وہ خطے کو جنگ کی آگ میں جھوکنا چاہتا ہے ۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارتی گولہ باری قابل مذمت ہے،بھارت امریکی شہ پر پاکستان کو عدم استحکام پیداکرنا چاہتا ہے ۔بھارت کو اقتصادی کوریڈور منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ان کا کہناتھاکہ پاکستانی افواج کو بھارتی جارحیت کو پوری قوت سے جواب دینا چاہیے