کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیوایم کے رہنمارشید گوڈیل پر حملے کیس میں پولیس کو اہم کامیابی مل گئی ہے ،حملے کے اہم منصوبہ ساز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کاﺅنٹر ٹریرارزم ڈپارٹمنٹ نے حملے کا منصوبہ سازکوکراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کرلیا ہے۔رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث اہم ملزم وسیم گرفتار کو گرفتار کیا گیا ہے ۔کاﺅنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ وسیم کے گھر میں ہی رشید گوڈیل حملے کی پلاننگ کی گئی تھی۔حملے میں 6 ملزم ملوث ہیں، 4 ملزم کار میں اور دو موٹر سائیکل پرسوار تھے جبکہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں