اسلام آباد (نیوزڈیسک)یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے بارہ مقدمات ،فاروق ایچ نائیک متحرک،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے بارہ مقدمات کے چالان کی نقول ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو فراہم کردی گئیں .دونوں رہنماو ¿ں کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرنے کا امکان ہے۔پیپلز پارٹی رہنماو ¿ں کے بارہ مقدمات کے چالان کی نقول ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو فراہم کر دی گئیں . دونوں رہنماو .ں کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرنے کا امکان ہے۔ ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے گزشتہ سماعت پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کو گرفتار کرکے دس ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم گزشتہ کچھ عرصے سے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔