کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ کا باغی گروپ ملوث نکلا۔کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروپ کا سراغ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لگا لیا ہے۔پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ کا باغی گروپ ملوث ہے ، ٹارگٹ کلرز کے گروپ نے کورنگی میں چار اور صدر میں دو پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔دہشت گرد گروپ سینٹرل جیل کے باہر بم دھماکے میں بھی ملوث ہے گروپ میں دس دہشت گرد شامل ہیں جن کی عمریں 25 سے 32 سال کے درمیان ہیں ۔ تفتیش میں انتہائی اہم پہلو سامنے آیا ہے کہ گروپ سانحہ صفورا میں گرفتار ملزمان کے ساتھی بھی ہیں۔