لاہور (نیوزڈیسک) دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، لاہور پولیس نے ابتدائی طور پر 24اشتہاریوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کےلئے نام وزارت داخلہ کر بھجوا دیئے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت 25ہزار کے قریب ملزمان اشتہاری ہیں جن میں سے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث 150اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے لاہور پولیس نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ اس سلسلے میں اشتہاریوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لاہور پولیس نے ابتدائی طور پر 24اشتہاریوں کے نام وزارت داخلہ کو بھجوا دیئے ہیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کےلئے مزید فہرستیں اگلے مرحلے میں وازارت داخلہ کوبھجوائی جائینگی ۔ انہوں نے کہا کہ سروں کی قیمتیں مقرر کرنے سے اشتہاریوں کی گرفتاری میں مدد ملے گی اور جو بھی شہری ان اشتہاریوں کی گرفتاری میں پولیس کی مد کرے گا اسے انعام دیا جائےگا اور اس کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔